جگن کاظم نتھیا گلی اور مری میں پھیلے کچرے پر برہم
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ اور ٹی وی میزبان جگن کاظم نے مری سے نتھیا گلی جانے والے قدرتی ٹریکس پر سیاحوں کی جانب سے پھیلائے گئے کچرے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے ماحول کو صاف رکھنے کی اپیل کی ہے ۔
جگن کاظم نے ایک ویڈیو میں ٹریک پر بکھری ہوئی پلاسٹک کی بوتلیں، ریپرز اور دیگر کچرا دکھاتے ہوئے کہا کہ ہم اکثر یہ شکایت کرتے ہیں کہ ملک کے حالات کیوں نہیں بدلتے ، لیکن جب تک ہم خود اپنی ذمہ داری پوری نہیں کریں گے ، بہتری کیسے آئے گی۔