پولیس اہلکار بن کر شہری سے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا گیا

 پولیس اہلکار بن کر شہری سے  نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا گیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) خود کو پولیس ملازم ظاہر کرنے والے نوسرباز شہری سے نقدی اور موبائل فون ہتھیا کر فرار ہوگئے ۔

تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے میں آصف نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم نوسربازوں نے اسے روک کر خود کو پولیس ملازم ظاہر کیا اور دھوکے سے اس سے نقدی اور موبائل فون چھین کر موقع سے فرار ہوگئے ۔پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش اور قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں