مکان ہتھیانے کیلئے بیٹوں کا ماں باپ اوربہن پر تشدد
محلہ منڈی میں سامان کی بھی توڑ پھوڑ،ملزموں کیخلاف مقدمہ درج
سمبڑیال(سٹی رپورٹر)مکان ہتھیانے کیلئے بدبخت بیٹوں نے ماں باپ اوربہن کو تشددکا نشانہ بناڈالا۔ تھانہ سمبڑیال کے علاقہ محلہ منڈی سمبڑیال میں ماں باپ سے مکان ہتھیانے کیلئے بہن کے گھر داخل ہو کر سامان کی توڑ پھوڑ کرنے لگے جب بہن نے موبائل پر ویڈیو بنائی تو بھائیوں نے بہن سے موبائل چھین لیا اورتوڑ دیا اوربہن کے گھر میں موجود ماں باپ کو تشددد کا نشانہ بناڈالا۔ تھانہ سمبڑیال پولیس نے بہن شمع شاہد کی درخواست پر دونوں بھائیوں شکیل ،توصیف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔