گیپکو ملازم بن کر بجلی چوری کرانے ،رقوم بٹورنے والا پکڑا گیا

 گیپکو ملازم بن کر بجلی چوری  کرانے ،رقوم بٹورنے والا پکڑا گیا

کامونکے (تحصیل رپورٹر ) خود کو گیپکو ملازم ظاہر کرکے بجلی چوری کر انے اور شہریوں سے رقم بٹورنے والا نوسرباز پکڑا گیا۔

 انٹیلی جنس بیورو کی رپورٹ پر 2024 میں ڈیلی ویجز پر بھرتی زبیر نامی اہلکار کو فارغ کر دیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود زبیر خود کو گیپکو ملازم ظاہر کرکے عرصہ دراز سے بجلی چوری کروا کر شہریوں سے رقم بٹورتا رہا۔سٹی پولیس نے سب ڈویژن نمبر ایک کے ایس ڈی او حافظ ابراہیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں