خواتین کو ہراساں کرنے پر 3ملزم گرفتار،11افراد پرمقدمہ

خواتین کو ہراساں کرنے پر 3ملزم  گرفتار،11افراد پرمقدمہ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کے احکامات پر ضلع جھنگ سے منجا کلچر کے خاتمے کیلئے پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،

 تھانہ قادرپورکے علاقہ میں خواتین کا راستہ روکنے اور انہیں ہراساں کرنے پر 3 ملزم گرفتار ،11افراد کیخلاف مقدمہ درج۔گرفتار ملزموں میں ذیشان ، اسماعیل اور سیون خان شامل ہیں، جنکے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔ڈی پی او ساجد حسین کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کو ہراسان کرنیوالے عناصر کو آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں