3 منشیات فروش گرفتار،ساڑھے چھ کلو سے زائد چرس برآمد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران دو ملزموں نوید اور شاہد کو گرفتار کر لیا۔
جنکے قبضے سے پانچ کلو سے زائد چرس برآمد کرلی گئی جبکہ تھانہ رضا آباد پولیس نے ملزم سلمان کو گرفتار کرکے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد کی۔ پولیس نے تینوں کیخلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments