پسند کی شادی پر نوجوان کی ناک کاٹنے والے کو 14سال قید ،جرمانہ

پسند کی شادی پر نوجوان کی ناک  کاٹنے والے کو 14سال قید ،جرمانہ

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پسند کی شادی کرنے کی رنجش پرتیزدھارآلہ سے نوجوان کی ناک کاٹنے کے درج مقدمہ میں عدالت نے مرکزی ملزم کو14سال قیدبامشقت’ایک کروڑ47 لاکھ سے زائدمالیت کاجرمانہ کی سزاسنادی

’ملوث ملزموں کوبھی دو’دوسال قید بامشقت’جرمانہ کی سزا۔سول جج محمدرفیق نے تھانہ شیدانی کے درج مقدمہ کی سماعت کی درج مقدمہ کے ملزم ماجد’ شکیل’عطاء اللہ’سمیع اللہ’غلام محمداورظہوراحمد نے سال2024ء میں بشیراحمد کے بھائی محبوب احمد نے ملزم ماجد ’شکیل’ظہوروغیرہ کی ہمشیرہ رقیہ بی بی سے پسند کی شادی کی تھی جس کی رنجش ملزم دل میں رکھے ہوئے تھے کہ 20ستمبرکے روزبشیراحمد جوکہ موٹرسائیکل پرکام کے سلسلہ میں جارہاتھاکہ زبردستی پکڑ کرتیزدھارآلہ سے اس کی ناک اورہونٹ کاٹ دیئے تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...