اوباش لڑکوں کے گینگ کے خلاف مقدمہ درج
چناب نگر (نامہ نگار )چناب نگر پولیس نے اوباش لڑکوں کے ایک گینگ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نو عمر لڑکوں کو ہراساں کرنے ، طالب علموں اور عام شہریوں پر تشدد کرنے کے ساتھ ساتھ ان واقعات کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے تھے ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ چناب نگر میں مقدمہ درج کر لیا ہے ، جبکہ گینگ کے ارکان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments