سابقہ رنجش ،خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر خاتون کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ روشن والا کے علاقے میں غلام مرتضی ٰنامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔
ملزمان کی جانب سے سابقہ رنجش کی بناء پر اس کی ہمشیرہ کو قابو کر لیا گیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا۔ جبکہ اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments