27 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے ،غفلت پر ایک معطل
علی رضا انٹیلی جنس سپیشل برانچ لاہور ، ناصر محمود شیخوپورہ میں تعینات سمیع اللہ پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ،رائے عبدالغفار حافظ آباد لگ گئے
لاہور (کرائم رپورٹر )آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 27 ڈی ایس پیز کے تقرر وتبادلے کر دئیے ، جبکہ فرائض میں غفلت برتنے پر ایک ڈی ایس پی کو معطل کر دیا گیا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی علی رضا کو انٹیلی جنس سپیشل برانچ لاہور،عامر اقبال کو ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ لاہور ،محمد خالد کو انٹیلیجنس سپیشل برانچ گوجرانوالہ،انعام الحق کو ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ سٹی لاہور،ناصر محمود کوڈی ایس پی انٹیلیجنس سپیشل برانچ شیخوپورہ ،اکبر محمودکو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن مظفر گڑھ،محمد بشیرکو آئی اے بی شیخوپورہ ریجن ،سمیع اللہ کو ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ،رائے عبدالغفار کو ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس حافظ آباد ،اشفاق احمدکو ڈی ایس پی سی سی ڈی کوٹ ادو تعینات کر دیا ہے۔
اسی طرح محمد دانش کو ڈی ایس پی رنگ روڈ اتھارٹی لاہور ،وحید اسحاق کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ڈولفن سکواڈ لاہور ،ارشد ندیم کو ڈی ایس پی کبیر والا خانیوال ،منور حسین کو ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس اوکاڑہ ،منصور احمدکو ڈی ایس پی وی وی آئی پی سپیشل برانچ لاہور،محمود اکبرکو ڈی ایس پی میاں چنوں،محمد ارحم کو ڈی ایس پی آپریشنز سول لائنز لاہور ،عبدالواحد کو ڈی ایس پی آپریشنز کینٹ لاہور ،راؤ دلشاد علی کو ڈی ایس پی آپریشنز مزنگ لاہور اوربابر علی کو پی سی فائیو لاہور تعینات کیا گیا ۔ علاوہ ازیں فرائض میں غفلت برتنے پر ڈی ایس پی صدر رحیم یارخان محمد اسلم کو معطل کر دیا گیا،انہیں فوری آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments