وی وی آئی پی موومنٹ :موبائل کے استعمال پر پولیس اہلکار کیخلاف مقدمہ
لاہور(کرائم رپورٹر )تھانہ مناواں میں وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران موبائل استعمال کرنے پر پولیس اہلکار پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ایک اہلکار موبائل فون پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ استعمال کر رہا تھا جس کی وجہ سے اس کے خلاف مناواں پولیس نے دوران ڈیوٹی غفلت برتنے کا مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments