مانگامنڈی : فوڈ پوائنٹ پر فائرنگ کرنیوالا گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)مانگا منڈی کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر فوڈ پوائنٹ پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم علی حیدر عرف بودا فائرنگ کے بعد اپنے گھر کو تالے لگا کر فرار ہو گیا تھا۔ مانگا منڈی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو قصور سے گرفتار کر کے اس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول اور گولیاں بھی برآمد کرلیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments