ویلنشیاٹائون زہر خورانی ہلاکت کیس، دو نئے کردار سامنے آگئے
علینہ نے زہر بذریعہ پارسل خود منگوانے کے بجائے کالج کی سہیلی کے گھر منگوایا سہیلی شامل تفتیش ،زہر بھجوانے والا منظر سے غائب،گرفتاری کی کوششیں جاری
لاہور (کرائم رپورٹر )ویلنشیاٹائون لاہور میں زہر خورانی سے ماں اور تین بچوں کی پراسرار ہلاکت کیس میں مزید پیشرفت ،پولیس تفتیش میں دو نئے کردار سامنے آگئے ۔ بچوں کی ماں نے زہر اپنے دوست سے منگوایا ۔علینہ نے زہر بذریعہ پارسل براہ راست اپنے گھر منگوانے کی بجائے کالج کی سہیلی کے گھر منگوایا ۔پولیس تفتیش کے مطابق جوہر ٹاؤن میں واقع سہیلی کے گھر سے زہر ویلنشیا ٹاؤن منگوایا گیا جو2005 میں علینہ کی کالج فیلو رہی ۔ سہیلی کو شامل تفتیش کرلیا گیا ۔زہر پارسل کے ذریعے بھجوانے والا شخص منظر سے غائب ہے ۔پولیس کے مطابق زہر فراہم کرنیوالے ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں جبکہ گھر سے ملنے والے برتنوں پر بچوں کی ماں کے فنگر پرنٹس سب سے زیادہ پائے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments