انگلینڈ، کرکٹ سکینڈل انگلی کی کلک کی وجہ سے وائرل

انگلینڈ، کرکٹ سکینڈل انگلی کی  کلک  کی وجہ سے وائرل

سلِپ فیلڈر اس وقت انگلیاں چٹخاتے جب گیند بلے کے قریب سے گزرتی فیلڈنگ ٹیم اپیل کرتی اور بعض اوقات امپائر بلے باز کو آؤٹ قرار دے دیتے

لندن(سپورٹس ڈیسک)ایک دیہی کرکٹ سکینڈل صرف ایک انگلی کی  کلک  کی وجہ سے پوری دنیا میں وائرل ہو گیا ہے ۔ یہ تنازع سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کے بعد سامنے آیا۔انگلینڈ کے نارتھ یارکشائر میں واقع سالٹ برن کرکٹ کلب کی سیکنڈ الیون پر دھوکہ دہی کے سنگین الزامات لگنے کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں مبینہ طور پر سلِپ فیلڈر برائن ڈیوائن کو اس وقت انگلیاں چٹخاتے ہوئے دیکھا گیا جب گیند بلے کے قریب سے گزرتی تھی۔ اس آواز سے ایسا لگتا تھا جیسے گیند نے بلے کا کنارہ لیا ہو، جس پر فیلڈنگ ٹیم اپیل کرتی اور بعض اوقات امپائر بلے باز کو آؤٹ قرار دے دیتے ۔متاثرہ بلے بازوں کا کہنا ہے کہ گیند نے بلے کو چھوا ہی نہیں تھا اور صرف انگلیاں چٹخانے کی آواز کو ایج سمجھ لیا گیا۔یہ معاملہ عالمی سطح پر وائرل ہو گیا، جس کے بعد نارتھ یارکشائر اینڈ ساؤتھ ڈرہم لیگ نے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...