8 افراد سے ساڑھے 16لاکھ لوٹ لئے ،4موٹرسائیکل چوری
راوی روڈ ،برکی ،نواب ٹائون، نوانکوٹ ، کاہنہ ،باغبانپورہ ،چوہنگ میں ڈاکے
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں ڈکیتی ،چوری کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے موبائل فونز ودیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔راوی روڈ پر غیاث سے 3لاکھ 55ہزار و موبائل، برکی میں گوہر سے 3لاکھ 50 ہزار وموبائل ،نواب ٹائون میں فہیم سے 3لاکھ 25ہزاروموبائل ،نوانکوٹ میں ابرار سے 3لاکھ 10ہزار و موبائل ، مزنگ میں سہیل سے 3لاکھ و موبائل فون ، کاہنہ میں دانش سے 10 ہزار و موبائل،باغبانپورہ میں آفتاب سے 8 ہزار وموبائل، چوہنگ کے علاقے میں عامر سے 5 ہزار اور موبائل چھین لیا گیا۔ریس کورس سے کاشف ، شادباغ سے امانت، سمن آباد سے تحسین اور گلبرگ سے طیب کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments