زہریلا کھانا کھانے پردو بہنیں جاں بحق ، والدین کی حالت نازک

زہریلا کھانا کھانے پردو بہنیں جاں بحق ، والدین کی حالت نازک

20 سالہ عمارہ ، 13 سالہ تحریم ارجن سنگھ میں دم توڑ گئیں،والدین ہسپتال داخل

چھانگا مانگا ،تلونڈی،قصور،الہ آباد(نامہ نگاران،نمائندگان دنیا )دو بہنیں مبینہ طورپر زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق ہوگئیں۔ گاؤں ارجن سنگھ کے خاندان نے ہسپتال ذرائع کے مطابق گھر میں تیار کھانا کھایا، جسکے بعد سب کی طبیعت بگڑ گئی۔ تشویشناک حالت میں لاہورہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دوبہنیں 20 سالہ عمارہ اور 13 سالہ تحریم دم توڑ گئیں جبکہ انکے والد محمود اور والدہ شاہدہ بی بی نازک حالت میں زیرِ علاج ہیں۔ابتدائی طور پر زہریلے کھانے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم اصل وجہ فرانزک تجزیے اور پوسٹمارٹم رپورٹ ملنے پر سامنے آئیگی۔ دونوں بہنوں کی میتیں گاؤں ارجن سنگھ پہنچنے پر گھرمیں کہرام مچ گیا ۔ متعلقہ اداروں نے تحقیقات شروع کر دیں ،حکام کا کہنا ہے کہ فرانزک اور پوسٹمارٹم رپورٹس کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی کی جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...