کاروں کی ٹکر سے دوموٹر سائیکل سوار شدید زخمی
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا) کاروں کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے ۔
کڑیال روڈ پر کھارا گاؤں کے قریب کار کی ٹکر سے 17 سالہ موٹر سائیکل سوار عبدالرحمن کی ٹانگ ٹوٹ گئی ۔ کڑیال خورد کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار اکمل رمضان کے سر پر شدید چوٹ آئی، موقع پر موجود شہریوں نے دونوں زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کیا جہاں سے انہیں تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ ریفر کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments