جڑانوالہ : مبینہ پولیس مقابلہ، دو ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک

جڑانوالہ : مبینہ پولیس مقابلہ، دو ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک

پولیس ملزموں کو ریکوری کیلئے لیجارہی تھی،353 گ ب میں ساتھیوں کاحملہ تاجرکو مزاحمت پر قتل کرنیوالے اکبر ،صہیب دوطرفہ فائرنگ میں مارے گئے

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) تھانہ صدر پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں 2 ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک ہوگئے، تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے معروف تاجر کو 2جنوری کو دوران ڈکیتی قتل کرنے میں ملوث 2 ریکارڈ یافتہ اور خطرناک ڈاکو اکبر اور صہیب مقابلے میں ہلاک ہوگئے، پولیس ذرائع کے مطابق دونوں کو گرفتاری کے بعد پولیس ریکوری کیلئے لیجا رہی تھی کہ 353 گ ب کے قریب ملزموں کے 5 ساتھیوں نے پولیس وین پر فائرنگ کرکے اپنے ساتھیوں کو چھڑوا لیا ، دو طرفہ فائرنگ کے بعد دونوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ انکے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لے کر فرار ملزموں کی تلاش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...