گاڑی پارکنگ کا تنازع:گلبرگ میں صوبائی وزیر کے رشتہ دار پر تشدد

گاڑی پارکنگ کا تنازع:گلبرگ  میں صوبائی وزیر کے رشتہ دار پر تشدد

لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ میں صوبائی وزیر کے رشتہ دار پر ملزموں نے تشدد کر کے اسکا سر پھاڑ دیا۔

خواجہ ہارون پارکنگ کے قریب گاڑی کھڑی کر رہا تھا کہ گاڑی کھڑی  کرنے کے جھگڑے پر ملزموں نے پتھر اور ڈنڈے مار کر زخمی کردیا ،حملہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے ۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ خواجہ ہارون کا پارکنگ والوں سے سڑک پر جھگڑا ہوا ،جس کے نتیجے میں ملزموں نے اسے زخمی کیا،حملہ آوروں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...