کم عمر بچے پر مبینہ تشدد، معلم کے خلاف مقدمہ درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) کم عمر بچے کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے والے معلم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے میں ابوبکر نامی شہری نے مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ معلم نے مبینہ طور پر اس کے کم عمر بیٹے کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments