گونگی بچی سے مبینہ زیادتی حالت تشویشناک، نشتر منتقل

 گونگی بچی سے مبینہ زیادتی  حالت تشویشناک، نشتر منتقل

میاں چنوں (سٹی رپورٹر) نواحی گاؤں 56 پندرہ ایل میں سات سالہ گونگی بچی سے نامعلوم ملزم کی مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا،

جس کے بعد بچی کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا۔ تفصیل کے مطابق بچی گھر میں اکیلی تھی کہ نامعلوم شخص نے مبینہ طور پر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ والدین گھر واپس آئے تو بچی کی حالت دیکھ کر اسے فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے باعث نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا۔ پولیس تھانہ صدر نے متاثرہ بچی کے والد رشید احمد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...