اوکاڑہ :ماں نے چھری کے وار سے 12 سالہ بیٹی قتل کر دی

اوکاڑہ :ماں نے چھری کے وار  سے 12 سالہ بیٹی قتل کر دی

اوکاڑہ(خبر نگار)اوکاڑہ میں ماں نے مبینہ طور پر چھری کے وار کرکے اپنی 12 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔

چک نمبر 40 جی ڈی رائے پور کی رہائشی بشریٰ بی بی کی کسی بات پر اپنی 12 سالہ بیٹی اسوہ بی بی سے معمولی توتکار ہوگئی، مبینہ طور پر مشتعل ہوکر ماں نے چھری سے بیٹی پر وار کیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوکر خون میں  لت پت زمین پر گر پڑی۔اہلخانہ نے زخمی بچی کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا، تاہم وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس تھانہ گوگیرہ نے مقتولہ کے والد کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے ملزمہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...