نیاز بیگ:شوہر کے گھریلو ناچاقی پر تشددسے بیوی جاں بحق
لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی نیاز بیگ کے علاقے میں شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس سے 3بچوں کی ماں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئی۔
مقامی رہائشی خاتون کو اسکے شوہر جنید نے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اسکی موت واقع ہو گئی۔ اطلاع پر پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے مقتولہ کے والد عمر حیات کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر کے اسے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments