موٹر سائیکلز کی فروخت میں 38.44 فیصد اضافہ ریکارڈ

موٹر سائیکلز کی فروخت میں 38.44 فیصد اضافہ ریکارڈ

جولائی میں ایک لاکھ 72 ہزار 416 موٹر سائیکلیں اور تھری وہیلر فروخت

اسلام آباد (اے پی پی)موٹر سائیکلوں اور تین پہیوں والے رکشوں کی فروخت میں رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی 2026 کے دوران 38.44 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن (پاما )کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2026 میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 72 ہزار 416 موٹر سائیکلیں اور تھری وہیلر فروخت کیے گئے جبکہ جولائی 2025 میں فروخت کا حجم ایک لاکھ 24 ہزار 538 یونٹس رہا تھا ۔اس طرح جولائی 2025 کے مقابلہ میں جولائی 2026 کے دوران موٹر سائیکلز اور تھری وہیلرز کی فروخت میں 47,878 یونٹس یعنی 38 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ہونڈا موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 43.49 فیصد کا نمایاں اضافہ ہو ا اور فروخت کا حجم جولائی 2025 کے 104,579 یونٹس سے بڑھ کر جولائی 2026 میں 150,063 یونٹس تک پہنچ گیا۔اسی طرح، سوزوکی موٹر سائیکلوں کی فروخت گزشتہ سال جولائی میں 2,518 یونٹس رہی تھی تاہم رواں مالی سال میں جولائی 2026 کے دوران 3,259 یونٹس تک پہنچ گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...