گرین ٹاؤن :گھریلوجھگڑے پربھتیجے نے تایا قتل کردیا

گرین ٹاؤن :گھریلوجھگڑے پربھتیجے نے تایا قتل کردیا

بھائی نیامت سے جھگڑے پرالیاس نے کرامت پر ڈنڈے سے حملہ کردیا

لاہور(کرائم رپورٹر)گرین ٹاؤن کے علاقے میں گھریلو لڑائی جھگڑے پر بھتیجے نے ڈنڈے کے وارکرکے 72سالہ تایا کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا ۔پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے دوسرے کی تلاش شروع کر دی ۔ گرین ٹاؤن کے علاقے باگڑیاں چوک کے رہائشی کرامت کا اپنے بھائی نیامت سے گھریلو معاملے پر جھگڑا ہوا اس دوران نیامت کے بیٹے محمد الیاس نے لڑائی کے دوران ڈنڈے سوٹے کے وار کرکے تایا کرامت کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے ایک ملزم گرفتار کر لیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...