کوئٹہ:پاپڑ چوری کا الزام ،دکاندار کے تشدد سے 5سالہ بچہ جاں بحق
کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)قلعہ عبداللہ کے علاقے میزئی اڈہ میں دکاندار نے پاپڑ چوری کرنے کے الزام میں 5 سالہ بچے کو تشدد کرکے ہلاک کردیا۔
گزشتہ روز میزئی اڈہ میں پانچ سالہ بچے ریاض کو دکاندار نے دکان سے پاپڑ چوری کرنے کرنے کے الزام میں تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کردیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔لاش کو ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردیا گیا ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ملزم دکاندار نے اپنے فعل کا اعتراف کرلیا اور کہا خود کو بچے کے والدین کے سامنے ہر قسم کی سزا کیلئے پیش کرنے کو تیار ہوں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments