ڈکیتی وچوری کے مقدمات میں نامزد 3ملزم گرفتار
تتلے عالی(نامہ نگار)ڈکیتی وچوری مقدمات میں نامزد 3ملزم دھرلئے گئے ۔
گرفتارملزموں محسن ورک سکنہ خان مسلمان،لیاقت مسیح سکنہ کوٹ بلال اور حماد سکنہ نوشہرہ ورکاں نے 22جولائی کو اسلحہ کے زور پر کوٹ شیرا کے مصطفی سے ایک لاکھ20ہزار چھین لئے تھے اور تین اگست کو ماڑی بھنڈراں میں فلک شیر کے گھر کے دروازے کاتالہ توڑ کر4 لاکھ20ہزارکے زیورات چوری کرلئے تھے ۔ پولیس نے لیاقت مسیح کی نشاندہی پر اسکے گھر سے 30بور پسٹل برآمد کرکے مقدمہ در ج کرلیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments