قصور : پولیس مقابلہ ، ز یادتی ، سنگین جرائم کا ملزم ہلاک
وسیم عباس کو مالِ مسروقہ، اسلحہ برآمد گی کیلئے لیجاتے ساتھیوں نے حملہ کردیا ڈکیتی ودیگرجرائم کے مقدمات میں مطلوب ملزم ساتھیوں کی فائرنگ کانشانہ بنا
قصور(نمائندہ دنیا،خبرنگار)قصورکے علاقے میں سی سی ڈی پولیس سے مبینہ مقابلہ میں بچوں سے زیادتی اوردیگرسنگین جرائم کی وارداتوں میں مطلوب ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سی سی ڈی کی ٹیم ملزم وسیم عباس امانت کو مالِ مسروقہ اور واردات میں استعمال ہونیوالا اسلحہ برآمد کروانے لے جا رہی تھی کہ اسکے مسلح ساتھیوں نے پولیس پر اچانک فائرنگ کر دی۔
جوابی فائرنگ میں بستی سہاری قصور کا رہائشی ملزم ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آ کر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر فرار ہو گئے ۔ ہلاک ملزم پولیس کو زیادتی، ڈکیتیوں سمیت دیگر سنگین جرائم کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا اور فرار ملزموں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments