وارداتیں،شہری لاکھوں کی نقدی،موبائل فون سے محروم
جوہرٹاؤن،گلبرگ،مزنگ سے گاڑیاں،شالیمار، برکی سے موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں کی نقدی،موبائل فون چھین لئے گئے ، موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چوری ہو گئیں۔کوٹ لکھپت میں عابد سے 2 لاکھ نقدی اور موبائل ، شمالی چھاؤنی میں وقاص سے 4لاکھ روپے اور موبائل،سمن آباد میں اقتدار سے 3لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل ،گجرپورہ میں ممتاز سے 3لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون، ٹاؤن شپ میں عادل سے 3 لاکھ روپے اور موبائل ،برکی میں وحید سے 2 لاکھ 20 ہزار اور موبائل ، لیاقت آباد میں طاہر سے 2لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ جوہرٹاؤن،گلبرگ اور مزنگ سے گاڑیاں جبکہ شالیمار ،برکی اور شفیق آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments