اسلام آباداحتجاج کیس میں گرفتار26ملزموں کوجیل بھیج دیاگیا
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )انسداد دہشتگردی عدالت کی ڈیوٹی جج رخشندہ شاہین نے سیکٹر ایف 10 میں مظاہرے پر درج مقدمہ میں گرفتار26 ملزمان کو جوڈیشل کردیا،
گزشتہ روز پولیس کی جانب سے 26 ملزمان کو 3 دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کرکے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی گئی، عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے تمام26 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments