سبزہ زار: 4افراد کی شادی شدہ خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی

سبزہ زار: 4افراد کی شادی شدہ خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی

خاتون کے شوہر نے 4 افراد پر اجتماعی زیادتی کا الزام لگایا،مقدمہ درج، 2 گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقہ سبزہ زار میں 4افراد نے شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا، پولیس نے 2ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر نے 4 افراد پر مبینہ اجتماعی زیادتی کا الزام عائد کیا ،جس پر مبینہ گینگ ریپ کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 نامزد ملزمان حمزہ اور قمر عباس عرف بودی کو گرفتار کرلیا۔ایس پی اقبا ل ٹاؤن سد رہ خا ن کے مطابق متاثرہ خاتون کا میڈیکل اور دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ، واقعے کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں اورتمام پہلوئوں کا جائزہ لیا جا رہا اور شواہد بھی اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...