موریطانیہ کے اسماعیل ولد الشیخ او آئی سی کے نئے سیکرٹر ی جنرل منتخب

موریطانیہ کے اسماعیل ولد الشیخ  او آئی سی کے نئے سیکرٹر ی جنرل منتخب

ریاض (اے پی پی)اسلامی کانفرنس تنظیم(او آئی سی)کے جدہ میں ہونے والے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس میں موریطانیہ کے سابق وزیر خارجہ اسماعیل ولد الشیخ کو اتفاق رائے سے او آئی سی کا نیا سیکرٹر ی جنرل منتخب کر لیا گیا۔

 اسماعیل ولد الشیخ نے اپنے خطاب میں کہا او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر میرا انتخاب کیریئر کا سب سے بڑا اعزاز ہے ۔ تین دہائیوں سے بین الاقوامی علاقائی اور قومی خدمات کے بعد مجھے یہ سب سے بڑا اعزاز ملا ہے ۔اسماعیل ولد الشیخ چاڈ سے تعلق رکھنے والے موجودہ سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طلہ کی جگہ لیں گے جن کی پانچ سالہ مدت نومبر میں ختم ہو رہی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...