امریکی صدر نے بین موس کو وائٹ ہاؤس سٹاف سیکرٹری مقرر کردیا

امریکی صدر نے بین موس کو وائٹ ہاؤس سٹاف سیکرٹری مقرر کردیا

واشنگٹن (اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بین موس کو صدر کا معاون اور وائٹ ہا ئوس سٹاف سیکرٹری مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے ، ان کی نئی ذمہ داریاں 2 ستمبر سے شروع ہوں گی۔

ڈونلڈٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ بین موس وائٹ ہا ئوس کے نئے سٹاف سیکرٹری ہوں گے اور وہ ول شارپ کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے ، جنہیں وائٹ ہا ئوس کا نیا کونسل مقرر کیا گیا ہے ۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق بین موس اس سے قبل ڈپٹی سٹاف سیکرٹری کے عہدے پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور بعد ازاں نائب صدر جے ڈی وینس کے پالیسی ڈائریکٹر رہے ۔ انہوں نے سرکاری ملازمت کا آغاز امریکی سینیٹ میں وینس کے جنرل کونسل کے طور پر کیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے 9 اگست کو اعلان کیا تھا کہ ول شارپ یکم ستمبر سے وائٹ ہاؤس کونسل کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور ڈیوڈ وارنگٹن کی جگہ لیں گے ، جو نجی شعبے میں منتقل ہورہے ہیں۔دریں اثنا، وائٹ ہا ئوس کی پریس سیکرٹری کیرولائن لیویٹ نے 12 اگست کو اعلان کیا تھا کہ وہ اگست 2026 کے اختتام پر اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...