سونے کی قیمت میں استحکام ،ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی

 سونے کی قیمت میں استحکام ،ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی

چاندی کی فی تولہ قیمت 180 روپے کے اضافے سے 7509 ہوگئی

کراچی (بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی قیمت میں استحکام رہا جب کہ چاندی کے نرخ بڑھ گئے ۔ادھر ڈالر مزید سستاہوگیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4605 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں استحکام کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 483036 روپے پر برقرار رہا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 414125 روپے پر مستحکم رہی۔یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 3500 روپے کی کمی سے 483036 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 180 روپے کے اضافے سے 7509 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 277.50 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ جمعرات کومقامی کرنسی 277.51 روپے پر بند ہوئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...