ہانیہ عامر کی ڈانس ویڈیو وائرل صارفین نے تنقیدکی حد کردی
لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ ہانیہ عامر اپنی نئی سوشل میڈیا ویڈیو کے باعث تنقید کی زد میں آگئیں۔
ویڈیو میں وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شرٹ پہنے کھلی چھت والی گاڑی میں کافی پیتے ہوئے ایک گانے پر ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں ۔ صارفین کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں جب ملک حالیہ المناک واقعات پر سوگوار ہے ، پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانیوالی شخصیات میں شامل ہانیہ عامر کو اپنے پلیٹ فارم کو اہم مسائل پر آواز اٹھانے کیلئے استعمال کرنا چاہئے ،اداکارہ پمز میں بچوں کی موت اورہری پور کی 4 سالہ آیت نور سے زیادتی اور قتل کے معاملے پر آواز اٹھائیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments