پاک ویلز نیو ویلزنمائش ایکسپو سینٹر لاہور میں جاری
لاہور(بزنس ڈیسک)پاک ویلز نیو ویلز ایکسپو باضابطہ طور پر ایکسپو سینٹر لاہور میں جاری ہے جہاں آٹو موبائل صنعت کے نمائندے ، گاڑیوں کے شوقین افراد اور ہزاروں خریدار بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔۔۔
۔ہال نمبر 3 اور بیرونی احاطے میں منعقد ہونے والی یہ مفت نمائش آج اور کل دوپہر 12 بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہے گی۔ نمائش کا مقصد نئی گاڑیوں کی رونمائی، معروف برانڈز کی نمائش اور عوام کو جدید آٹو موبائل ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا ہے ۔مرکزی نمائش ہال میں کیا ،چانگن، چیری ، جیٹوراور کائی سمیت مختلف معروف آٹو موبائل برانڈز کے بڑے ڈسپلے پویلین قائم کیے گئے ہیں جہاں جدید ترین گاڑیوں کے ماڈلز اور نئی مصنوعات پیش کی جا رہی ہیں۔دو پہیا اور گرین موبلٹی سیکٹر میں یاڈیا ، ایوی، جولٹا الیکٹرک، ہوروِن ،جی پی ایکس اور ری ووسمیت مختلف کمپنیوں کی الیکٹرک بائیکس اور اسکوٹرز نمائش کا حصہ ہیں، جنہیں شائقین بھرپور دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔اس کے علاوہ مشیلن اور کراؤن الیکٹرک موبلٹی سمیت دیگر برانڈز کی جانب سے آٹو موبائل سے متعلق مصنوعات اور خدمات بھی خصوصی زونز میں پیش کی جا رہی ہیں۔نمائش میں شرکاء نئی گاڑیوں اور الیکٹرک بائیکس کی مفت ٹیسٹ ڈرائیوز سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ مختلف برانڈز کے نمائندے اور تکنیکی ماہرین موقع پر موجود ہیں جو صارفین کو معلومات فراہم کرنے اور ان کے سوالات کے جوابات دینے میں مصروف ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments