وائٹ ہاؤس میں تعمیرات بھی ٹرمپ کا ہیلی کاپٹر مسافر طیارے کے خطرناک تک قریب پہنچانے کی ذمہ دار
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی تفتیش کاروں نے بتایا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں جاری تعمیراتی کام بھی اس واقعے کی ایک وجہ بنا جس میں رواں ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سرکاری ہیلی کاپٹر واشنگٹن کی فضا میں ایک مسافر طیارے کے خطرناک حد تک قریب پہنچ گیا تھا۔
یہ واقعہ 4 اگست کو پیش آیا، جب صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس کے احاطے سے باہر دی ایلیپس میں قائم عارضی ہیلی پیڈ سے میرین ون کے ذریعے روانہ ہوئے ۔ وائٹ ہاؤس کے احاطے میں مستقل ہیلی پیڈ کی تعمیر جاری ہونے کے باعث عارضی مقام استعمال کیا جا رہا تھا۔تفتیش کاروں کے مطابق رونالڈ ریگن واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو صدارتی ہیلی کاپٹر کی روانگی سے متعلق ریڈیو پر کیا گیا پہلا پیغام موصول نہیں ہوا تھا، جبکہ دوسری کوشش ٹوٹے پھوٹے سگنل کے باعث مکمل طور پر ناقابلِ فہم تھی۔ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا کہ ریڈیو ٹرانسمیٹر اور ریسیور کی جگہ سے دی ایلیپس تک براہِ راست فضائی رابطے کے لیے مناسب لائن آف سائٹ موجود نہیں تھی۔ تعمیراتی کام کے باعث میرین ون عارضی طور پر اسی مقام سے پروازیں کر رہا تھا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ یہ صورت حال وائٹ ہاؤس میں جاری تعمیراتی کام کے دوران پیدا ہوئی۔اسی ایئرپورٹ کے قریب رواں سال جنوری میں ایک مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران امریکی فوج کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 67 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments