مغلپو رہ ،ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار کچل دئیے ،ایک جاں بحق

مغلپو رہ ،ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار کچل دئیے ،ایک جاں بحق

ٹرالر ڈرائیور گرفتار،جاں بحق اور زخمی موٹر سائیکل سوار کی تاحال شناخت نہ ہوسکی

لاہور( کر ائم رپو رٹر)مغلپو رہ کے علا قہ دھرم پورہ پل پر تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔پولیس کے مطابق حادثہ ٹرالر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص اور زخمی موٹر سائیکل سوار کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔واقعے کے بعد ٹریفک پولیس نے ٹرالر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جبکہ حادثے کا شکار موٹر سائیکل اور ٹرالر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا۔پولیس نے جاں بحق شخص کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی، جبکہ زخمی موٹر سائیکل سوار کو طبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کیا گیا۔سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیزاری نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائنز سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...