ستھرا پنجاب کے ٹریکٹر کی ٹکر سے 5سالہ بچی جاں بحق

ستھرا پنجاب کے ٹریکٹر کی ٹکر سے 5سالہ بچی جاں بحق

چمڑہ منڈی کے قریب حادثے میں 5سالہ منہا موقع پر دم توڑ گئی، ڈرائیور فرار

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ میں ستھرا پنجاب کے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور نے 5سالہ بچی کو کچل دیا جوموقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ واقعہ چمڑہ منڈی کے پاس پیش آیا جہاں ڈرائیور نے غفلت اور لاپروا ئی کا مظاہرہ کیا ، گلی میں کھیلنے والی قمر نا می شخص کی 5سالہ بیٹی منہا حادثے میں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ۔ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔ پولیس نے فرار ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...