لاہور:مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ، بظاہر نشئی لگتے ہیں
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جو بظاہر نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے کوٹ محمد حسین، شاہ پورسے 40 سالہ منیر نامی شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔اسی طرح شادمان کے علاقے میں انڈر پاس کے قریب سے بھی 25 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے جبکہ گلشن اقبال ملتان روڈ کے قریب سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے ،تینوں افراد بظاہر نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں۔اطلاع ملنے پر متعلقہ تھانوں کی پولیس نے تمام لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments