بیوی سے غیر فطری زیادتی ، شوہر کو 10سال قید کی سزا

 بیوی سے غیر فطری زیادتی ، شوہر کو 10سال قید کی سزا

عدالت کا ملزم کو 50 ہزار جرمانہ ، متاثرہ خاتون کو 3 لاکھ ہرجانہ دینے کا حکم ملزم فاروق نشے کا عادی ، بیوی کو تشدد کا نشانہ بھی بناتا تھا:استغاثہ کا مؤقف

لاہور (کورٹ رپورٹر )اینٹی ریپ کورٹ نے بیوی سے غیر فطری زیادتی کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم شوہرکو دس سال قید با مشقت کی سزا سنا دی۔ پراسیکیوشن عدالت میں اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔لاہور کی اینٹی ریپ کورٹ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفریاب چدھڑ نے فیصلہ سنایا۔عدالت نے ملزم کو پچاس 50ہزارروپے جرمانہ اور متاثرہ خاتون کو 3 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا ۔ عدالتی فیصلے کے مطابق جرمانے  کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید 6ماہ قید بھگتنا ہوگی۔استغاثہ کے مطابق کاہنہ پولیس نے ملزم فاروق کے خلاف بیوی سے زبردستی غیر فطری زیادتی کے الزام میں 3 مارچ 2025 کو مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم نشے کا عادی تھا اور بیوی کو تشدد کا نشانہ بھی بناتا  تھا،واقعے کے بعد متاثرہ خاتون شدید ذہنی صدمے کا شکار ہوئی اور اسے جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا آپریشن بھی کیا گیا۔ عدالت نے مقدمے کے شواہد اور وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزم شوہر فاروق کو دس سال قید با مشقت اور جرمانے کی سزا سنا دی۔ پولیس نے مجرم کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کی کارروائی شروع کر دی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...