34سنگین وارداتوں میں ملوث نکہ بدمعاش مقابلے میں ہلاک
ملزم بینک کی کیش وین لوٹنے ، ٹارگٹ کلنگ کے متعدد واقعات میں ملوث تھا ڈیرہ غازی خان میں دو مبینہ مقابلوں میں ایک ملزم ہلاک، دوسرا زخمی ہو گیا
راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان (خبر نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر) سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں ٹارگٹ کلر عدنان طارق عرف نومی عرف نکہ بدمعاش مارا گیا، ملزم جڑواں شہروں میں 34 سنگین ترین وارداتوں میں ملوث تھا۔ ملزم بینک کی کیش وین لوٹنے اور ٹارگٹ کلنگ کے متعدد واقعات میں ملوث تھا۔ مقابلہ میں ملزم کے ساتھی فرار ہو گئے جن کی تلاش شروع کر دی گئی۔ ادھر ڈیرہ غازی خان تھانہ گدائی اور سٹی کی حدود میں دو مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ایک ریکارڈ یافتہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق سخی سرور روڈ پر مسلح ملزموں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں رؤف اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ پولیس نے اسلحہ برآمد کرلیا۔ دوسری کارروائی ریچھ کالونی نزد ڈمرہ چونگی میں ہوئی جہاں رمضان عرف گگا اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔ پولیس نے اسے اسلحہ اور موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments