کوٹ رادھا کشن :شوہرنے بیوی کو کرنٹ لگا کرقتل کر دیا

 کوٹ رادھا کشن :شوہرنے بیوی کو کرنٹ لگا کرقتل کر دیا

17سالہ ایمان فاطمہ نے گھر سے بھاگ کر نعیم سے پسند کی شاد ی کی تھی

کوٹ رادھاکشن (نمائندہ دنیا )کوٹ رادھا کشن میں شوہر نے اہلخانہ سے ملکر 17سالہ بیوی کو مبینہ تشدد اور کرنٹ لگا کرقتل کر دیا ۔مقتولہ ایمان فاطمہ نواحی گائو ں شیخاں والی کی رہائشی اور 3 ماہ کے بیٹے کی ماں تھی اور اس نے ایک سال قبل گھر سے بھاگ کربھوتن پورہ کے رہائشی ملزم نعیم سے پسند کی شادی کی تھی ،شوہر پہلے سے شادی شدہ اور 4 بچوں کا باپ نکلا۔شوہر نعیم اور سسرالیوں نے مقتولہ ایمان فاطمہ کے سر کے بال کاٹ کر گنجا بھی کر دیا تھا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے بھیج کر کارروائی شروع کر دی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...