نوجوان موبائل استعمال کرتے ٹرین تلے آ کر جاں بحق
حسنین بلو کوٹرین کا شور اور ڈرائیور کا بار بار ہارن بجانا بھی سنائی نہ دیا
مریدکے ،شیخوپورہ(نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر)سلامت پورہ ریلوے پھاٹک کے قریب 28سالہ نوجوان لاہور سے راولپنڈی جانیوالی ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق نوجوان موبائل فون کے استعمال میں اس قدر مشغول تھا کہ اسے ٹرین کا شور اور ڈرائیور کا بار بار ہارن بجانا بھی سنائی نہ دیا۔ مرنیوالے نوجوان کی شناخت محلہ سلطان پورہ کے حسنین عرف بلو کے نام سے ہوئی ۔ریلوے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد ٹرین راولپنڈی روانہ کر کے لاش مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments