لاہور:24گھنٹوں میں مبینہ زیادتی کے 6مقدمات

لاہور:24گھنٹوں میں مبینہ زیادتی کے 6مقدمات

کاہنہ میں 2 افراد نے خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ،ویڈیو بھی بنا لی ملت پارک میں چچا کی بھتیجی سے زیادتی کی کوشش کا بھی مقدمہ ،تحقیقات شروع

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورکے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران 6 خواتین سے مبینہ زیادتی اور 2سے زیادتی کی کوشش کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔پولیس کے مطابق کاہنہ میں دو افراد ذیشان عرف شانی اور کاشو نے نوکری کا جھانسہ دیکر شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر گینگ ریپ کا نشانہ بنایا اور قابل اعتراض ویڈیو بھی بنا لی۔نشتر کالونی میں ایک شخص نے جھوٹا نکاح کر کے خاتون سے زیادتی کی جبکہ کوٹ لکھپت میں ایک شخص نے سابق بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔نواب ٹاؤن میں ملزم مدثر خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر ڈیڑھ سال تک درندگی کا نشانہ بناتا رہا۔ہنجر وال میں ملزم کاشف نے سابق اہلیہ کو درندگی کا نشانہ بنا یا جبکہ شاہدرہ ٹاؤن میں ملزم علی رضا لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔دوسری طرف ملت پارک میں ملزم الیاس نے 14 سالہ بھتیجی سے زیادتی کی کوشش کی جبکہ باغبانپورہ میں ملزم علی نے 16 سالہ ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔متعلقہ پولیس نے متاثرہ خواتین کی درخواستوں پر مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...