لڈن میں فائرنگ اور ٹریفک حادثہ، دو افراد جاں بحق
نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ سے ظفر اقبال،گاڑی ٹکر سے ساجد چل بسا
وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصو صی)لڈن میں فائرنگ اور ٹریفک کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ پہلے واقعے میں حاصل پور روڈ پر جویا ہوٹل کے قریب نامعلوم کار سواروں نے فائرنگ کرکے 40 سالہ ظفر اقبال ولد عطا محمد کو جاں بحق کردیا۔ مقتول تحصیل حاصل پور کے علاقے قطب پور کا رہائشی تھا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے ، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔دوسرے واقعے میں لڈن کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے سڑک پر چلنے والا 40 سالہ ساجد حسین ولد غلام فرید جاں بحق ہوگیا۔ وہ حاصل پور کے علاقے قائم پور کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔ حادثے کے بعد نامعلوم گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی مکمل کرکے لاش لواحقین کے حوالے کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments