امپورٹڈ شراب کی 115 بوتلیں برآمد ، 2ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)شیرا کوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی امپورٹڈ شراب کی 115 بوتلیں برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عدنان اور مدثر کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم عدنان گوجرانوالہ سے شراب لاہور لایا تھا اور اسے یہاں سے فورٹ آباد سپلائی کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ دونوں ملزمان کو ناکہ شیرا کوٹ پر دورانِ سنیپ چیکنگ گرفتار کر کے ان کے قبضے سے امپورٹڈ شراب کی 115 بوتلیں برآمد کیں،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments