پولیس کے خلاف 8 ماہ میں 40 مقدمات درج
لاہور( این این آئی)لاہور میں سال 2026 کے پہلے 8 ماہ کے دوران پولیس اہلکاروں کے خلاف 40 مقدمات درج کیے گئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق درج مقدمات میں 7 سب انسپکٹر، 22 اسسٹنٹ سب انسپکٹر جبکہ 47 ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل شامل ہیں اہلکاروں کے خلاف مقدمات مالی کرپشن، ناقص تفتیش اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر درج کیے گئے جبکہ سائلین کو ہراساں کرنے اور مختلف جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات پر بھی مقدمات کا اندراج ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments