خاتون زخمی شیر کے بچے کو لے کر پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر پہنچ گئی

خاتون زخمی شیر کے بچے کو لے کر  پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر پہنچ گئی

لاہور(کرائم رپورٹر)سمن آباد کی رہائشی خاتون زخمی شیر کے بچے کو لے کر پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر پہنچ گئی۔

 جہاں پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شیر کے بچے کو طبی امداد فراہم کی۔پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر میں شیر کے بچے کے ایکسرے سمیت ضروری طبی ٹیسٹ کروائے گئے اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ بہتر نگہداشت اور محفوظ ماحول کی فراہمی کیلئے پولیس اینیمل ریسکیو ٹیم نے وائلڈ لائف حکام سے رابطہ کیا۔ بعدازاں زخمی شیر کے بچے کو مزید علاج اور نگہداشت کیلئے وائلڈ لائف رینجرز کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق شیر کے بچے کو محفوظ ماحول میں رکھنے اور اس کی بہتر دیکھ بھال کیلئے وائلڈ لائف حکام کے سپرد کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...