آئی جی کی پولیس ملازمین ، اہلخانہ سے ملاقات ، مسائل سنے
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و درخواستیں سنیں۔
آئی جی پنجاب نے متعلقہ افسران کو مسائل کے فوری ازالے اور درخواستوں پر قواعد و ضوابط کے مطابق ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہید سب انسپکٹر طارق محمود کی اہلیہ کی پلاٹ تبدیلی سے متعلق درخواست پر آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی۔ڈرائیور کانسٹیبل طارق محمود کی طبی مالی امداد کی درخواست پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویلفیئر کو ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments